دعا لیپا کا سام سنگ کے خلاف بڑا مقدمہ،وجہ سامنے آگئی

دعا لیپا کا سام سنگ کے خلاف بڑا مقدمہ،وجہ سامنے آگئی

برطانوی پاپ سٹار دعا لیپا نے ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں ان کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے ان کی تصویر بغیر اجازت استعمال کی۔

رائٹرز کے مطابق دعا لیپا کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے اپنی ٹی وی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان کی ایک 2024 کی تصویر استعمال کی، جو کاپی رائٹ کے تحت محفوظ تھی۔

یہ بھی پڑھیں :کانز فلم فیسٹیول میں فاسٹ اینڈ فیوریس ری یونین، پال واکر کو خراج عقیدت

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس تصویر کے استعمال سے ایسا تاثر پیدا ہوا جیسے وہ خود اس پروڈکٹ کی توثیق کر رہی ہوں، جبکہ انہیں اس کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

گلوکارہ کی قانونی ٹیم کے مطابق کمپنی نے اس عمل کے ذریعے تجارتی فائدہ حاصل کیا اور یہ کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک اور تشہیری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مبینہ استعمال کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے یہ سمجھا کہ دعا لیپا واقعی اس پروڈکٹ کی حمایت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو نظر انداز کیے جانے پر شرمندگی کا سامنا

دعا لیپا کے وکلاء کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال کمپنی سے تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا، جس کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچا۔

دوسری جانب سام سنگ کی جانب سے اس کیس پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور کمپنی نے عدالت میں زیر سماعت معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

editor

Related Articles