پیٹرول ،ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا

پیٹرول ،ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز  نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد راولپنڈی میں بین الصوبائی، بین الاضلاعی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے نئے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے اور راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ 2480 سے بڑھا کر 3100 روپے کر دیا جبکہ راولپنڈی سے اوکاڑہ کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھا کر 3750 روپےکر دیا گیا۔

اسی طرح راولپنڈی سے بہاولنگر کا کرایہ 3000 سے بڑھ کر 4200 روپے، راولپنڈی سے پشاورکا کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1300 کر دیا گیا ، راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ 8 ہزار 950 سے 10ہزار 450 کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، موٹر سائیکل سوار 2 ہزار روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

راولپنڈی سے ڈی آئی خان کا کرایہ 3200 سے بڑھا کر 4000 روپے ہوگیا ہے  جبکہ راولپنڈی سے گجرات کا کرایہ 750 سے 1100 روپے، راولپنڈی سے چکوال کا کرایہ 550 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا۔

راولپنڈی سے گوجرانوالہ کا کرایہ 1150 سے 1500 روپے، راولپنڈی سے سیالکوٹ کا کرایہ 1400 سے 1900 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول مہنگا، موٹر سائیکل پر سبسڈی کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار ، ذرائع

اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *