وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل (جمعرات اور جمعہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
اسی طرح اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور اسپتالوں میں بھی تعطیل نہیں ہوگی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں 10 اپریل بروز جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے۔