تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبرگلگت بلتستان سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبرگلگت بلتستان سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کو گلگت بلتسان میں پولیس نے حراست میں لے لیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق جنید اکبر گلگت بلتستان میں سیاسی سرگرمیوں کے سلسلے میں موجود تھے ، جنید اکبر ایک سیاسی پروگرام اور ریلی میں شرکت کے لیے علاقے کا دورہ کر رہے تھے تاہم راستے میں انہیں روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر کو پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا جہاں ان سے سفری دستاویزات اور دیگر ضروری معلومات طلب کی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے

جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس حکام نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس مطلوبہ این او سی موجود نہیں، جس کی وجہ سے انہیں گلگت بلتستان میں سفر جاری رکھنے یا بعض مقامات تک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق پہلے انہیں واپس جانے کا کہا گیا اور بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جنید اکبر کو ہنزہ کے علاقے میں حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب واقعے کے حوالے سے پولیس یا متعلقہ حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles