یکم تا 5 مئی پٹرول پمپس بند ہوں گے؟ حقیقت سامنے آ گئی

یکم تا 5 مئی پٹرول پمپس بند ہوں گے؟ حقیقت سامنے آ گئی

 ملک بھر میں یکم سے پانچ مئی تک پٹرول پمپس کی ممکنہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی میں واضح کمی آ گئی ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر امیر خان نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں عوام ان پر ہرگز توجہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم سے پانچ مئی تک تمام پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ شہری بلا خوف و خطر معمول کے مطابق اپنی ضروریات پوری کریں۔

 یہ بھی پڑھیں :پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایسوسی ایشن کے مطابق کچھ عناصر کی جانب سے غلط اطلاعات پھیلا کر عوام میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں سے دور رہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی افواہیں نہ صرف عوام میں پریشانی کا باعث بنتی ہیں بلکہ غیر ضروری طور پر پٹرول پمپس پر رش بھی بڑھا دیتی ہیں، جس سے نظامِ ترسیل متاثر ہو سکتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور ایندھن کی دستیابی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

editor

Related Articles