ایران کے خلاف فوجی آپشنز تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائیگی ،امریکی میڈیا کا دعویٰ

ایران کے خلاف فوجی آپشنز تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائیگی ،امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ نئے فوجی آپشنز پر آج بریفنگ دی جائے گی۔

بریفنگ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے اعلیٰ فوجی حکام دیں گے جن میں ایران کے خلاف محدود اور وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کے مختلف منصوبے شامل ہو سکتے ہیں۔ ان میں ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر محدود حملے، آبنائے ہرمز کے اردگرد آپریشنز، اور بعض حساس اہداف کو نشانہ بنانے جیسے آپشنز پر غور شامل بتایا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ نتظامیہ کاایران کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا امکان امریکی میڈیا کادعویٰ

بریفنگ ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکی انتظامیہ پہلے ہی خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا چکی ہے۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکام ایران کے جوہری پروگرام اور تیل کی ترسیل کے راستوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کر رہے ہیں۔

اگرچہ وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بریفنگ مستقبل کی ممکنہ پالیسی اور فوجی حکمت عملی کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles