بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

پاکستان میں مئی کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ہلکی شدت کی ہیٹ ویو جیسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے، گزشتہ دنوں تربت، نواب شاہ اور دیگر جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جو گرمی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملتان میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زورٹوٹ گیا، دیگرعلاقوں میں بھی امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی جاری

  اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بعض مقامات پر جزوی ابر آلود موسم اور بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے جس کے باعث چند علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ہ شہری خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ آئندہ دنوں میں گرمی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles