ڈی جے کی تیز آواز سے ہنگامہ، پولٹری فارم میں 140 مرغیاں ہلاک

ڈی جے کی تیز آواز سے ہنگامہ، پولٹری فارم میں 140 مرغیاں ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع سلطان پور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے غیر معمولی واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق 25 اپریل 2026 کی رات ایک باراتی جلوس جب داریاپور گاؤں سے گزرا تو اس کے ساتھ چلنے والے تیز آواز والے ڈی جے کی بھاری میوزک بیس نے قریبی پولٹری فارم کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پودے بھی بولتے ہیں، سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

فارم کے مالک صابر علی کے مطابق بلند آواز اور شدید میوزک بیس کی وجہ سے ان کے فارم میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کے نتیجے میں تقریباً 140 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔

فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ جلوس رات تقریباً ساڑھے نو بجے کے قریب گزرا اور اسی دوران آواز کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پرندوں نے بے قابو ہو کر دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں :کتوں کے دماغ میں 5000 سال کی حیران کن تبدیلی، نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جے آپریٹر کَوی یادیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا شور کی حد مقررہ قوانین سے تجاوز کر گئی تھی یا نہیں، اور کیا واقعی بلند آواز نے مرغیوں کی ہلاکت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles