سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے جس نے نباتات کی دنیا کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے
ماہرین کے مطابق ٹماٹر اور تمباکو کے پودے جب کٹ جاتے ہیں یا پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ الٹرا سونک یعنی ایسی آوازیں خارج کرتے ہیں جو انسانی کان سن نہیں سکتے۔
یہ تحقیق ایک یونیورسٹی اسٹڈی میں سامنے آئی ہے جو معروف سائنسی جریدے سیل میں شائع ہوئی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں ’’پاپنگ ساؤنڈز‘‘جیسی ہوتی ہیں لیکن ان کی فریکوئنسی اتنی زیادہ نہیں ہوتی ہے کہ انسان انہیں براہ راست سن سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت زرعی شعبے کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کسان اب یہ جان سکیں گے کہ کون سے پودے پانی کی کمی یا دباؤ کا شکار ہیں، اور بروقت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس سسٹم کے ذریعے فصلوں کی صحت کو بغیر نقصان پہنچائے مانیٹر کرنا ممکن ہو سکتا ہے، جو زراعت میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔