کتوں کے دماغ میں 5000 سال کی حیران کن تبدیلی، نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

کتوں کے دماغ میں 5000 سال کی حیران کن تبدیلی، نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق نے کتوں کے دماغ سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن پہلو سامنے رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانوں کے ساتھ رہنے اور پالتو بنائے جانے کے عمل کے دوران گزشتہ تقریباً 5000 سال میں کتوں کے دماغ کا سائز اوسطاً 46 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قدرت کا حیران کن معجزہ، دو رنگوں والا انتہائی نایاب جھینگادریافت

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب انسانوں نے زراعت اور باقاعدہ بستیوں کی زندگی شروع کی تو کتوں کا کردار بھی بدل گیا۔ پہلے جہاں وہ شکار میں مدد دیتے تھے، اب ان کی ضرورت زیادہ تر حفاظت اور بچا ہوا کھانا استعمال کرنے تک محدود ہو گئی، جس نے وقت کے ساتھ ان کی جسمانی اور دماغی ساخت پر اثر ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں :بلیو ہنی بی، نیلی دھاریوں والی منفرد مکھی ، قدرت کا حیران کن طاقتور پولینیٹر

جرنل آف رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق دماغ کے سائز میں کمی کا مطلب ذہانت میں کمی نہیں ہے۔

پیرس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے آج بھی ذہین جانور ہیں، مگر ان کی ذہانت کا رخ بدل گیا ہے۔ اب وہ جنگلی انداز میں سوچنے کے بجائے انسانوں کے اشاروں کو بہتر سمجھنے اور ان کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 207 کھوپڑیوں کا تجزیہ کیا، جن میں جدید کتے اور ڈنگو سمیت مختلف اقسام شامل تھیں، تاکہ وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھا جا سکے۔

editor

Related Articles