معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا، وفاقی وزیر عطاءاللّٰہ تارڑ

معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا، وفاقی وزیر عطاءاللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی ہے اور اس فتح سے ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آج ہم بنیان مرصوص کی عظیم فتح کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، اور ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں ہر چیز سے مقدم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، اور اس جنگ میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی نے دنیا بھر میں ہماری طاقت کو تسلیم کرایا۔

عطاءاللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے شاندار اسٹریٹجی بنائی، جس کے نتیجے میں بھارتی جہاز ملبے کا ڈھیر بن گئے اور بھارتی اینکرز کے چہرے اُتر گئے۔ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے جدید رافیل طیاروں کو ڈھیر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق میں شاندار فتح کا اثر ، چینی لڑاکا طیاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، اور سفارتی اور جنگی سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر ہے اور وہ ہمیشہ اپنی افواج کے پیچھے کھڑی رہے گی۔

Related Articles