ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے بڑی خبر

ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے  والے طلبا کیلئے بڑی خبر

پنجاب حکومت نے ای بائیک اسکیم کے لئے درخواست دینے والے طلباء کے لئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کے مطابق اس سکیم کے لیے ایک لاکھ 90 ہزار طالبات نے درخواستیں دی تھیں اور تمام خواتین درخواست دہندگان کو ای بائیکس دی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ الیکٹرانک بسیں چلائی جا رہی ہیں، لاہور کے لیے کم از کم 1500 بسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں بسیں چلانے کا ٹاسک دیا ہے اور وہ انہیں پیٹرول کی قیمتوں سے جوڑ کر نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا، نواز شریف

مزید برآں لاہور میں 27 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں اور مزید 100 الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اگلے سال شہروں میں 620 بسوں کا بیڑا لانچ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *