بھارت کو حسدکرنےکے بجائے شکرگزار ہونا چاہیے، پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچالیا: احسن اقبال

بھارت کو حسدکرنےکے بجائے شکرگزار ہونا چاہیے، پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچالیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں اور بھارت کو حسد کرنے کے بجائے پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ نے پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، تاہم جنگ بند کروانے کے لیے اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا ہے، اور آج امریکا اور ایرانی وفود امن کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ عزت وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ سرحد کے اُس پار دیکھیں تو دھواں اُٹھتا نظر آئے گا اور اس موقع پر پڑوسی کوئلے کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو آج حسد کرنے کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان نے نہ صرف دنیا بلکہ بھارت کو بھی تباہی سے بچایا۔ ان کے مطابق پہلے معرکۂ حق اور اب جنگ بند کروانے پر اللہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہیں ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر اثرات کا حصہ ہے: احسن اقبال

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *