بارشوں کا نیا سپیل، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

بارشوں کا نیا سپیل، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ہے  جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ موسلادھاربارشوں کا سلسلہ17اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

،محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، چترال،دیر،سوات،مانسہرہ او ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں بادل برسنے کی توقع ہے،اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اورندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سطح پر نیا اختلاف، پوپ لیو کے بیان پر ٹرمپ برہم ، تنقید کے تیر چلا دیے

این ڈی ایم اےکے مطابق 17 اپریل تک  اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے بھی اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں،موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں، کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *