نادرا کی نئی سہولت، ب فارم اب گھر بیٹھے بنوا سکیں گے

نادرا کی نئی سہولت، ب فارم اب گھر بیٹھے بنوا سکیں گے

نیشنل اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) نے اپنے صارفین کو سہولت دیتے ہوے کچھ قواعد میں تبدیلی کی ان میں سے ایک اہم سہولت جو صارفین کو دی گئی ہے وہ گھر بیٹھے بچوں کے ب فارم بنانے کی ہے 

نئے قواعد کے مطابق تین سال تک کے بچوں کے لیے تصویر دینا لازمی نہیں ہوگا، تاہم تین سال سے زائد عمر ہونے پر ب فارم کے لیے بچے کی تصویر فراہم کرنا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ 10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ب فارم بنواتے وقت تصویر کے ساتھ فنگر پرنٹس اور آئرس (آنکھوں کی شناخت) کے ذریعے نادرا کے بائیومیٹرک سسٹم سے تصدیق بھی لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی پر خاموشی ٹوٹ گئی، ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا

ان نئے اقدامات کے بعد والدین کے لیے سہولت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ اب وہ نادرا سینٹر جانے کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی ب فارم کے حصول کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *