حکومتِ کا بڑا اقدام:، نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لئے “پرواز کارڈ” پروگرام متعارف

حکومتِ  کا بڑا اقدام:، نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لئے   “پرواز کارڈ” پروگرام متعارف

حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے ایک نیا فلاحی پروگرام “پرواز کارڈ” متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع تک آسان اور محفوظ رسائی فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق پرواز کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو بیرون ملک نوکری کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ قرضہ بغیر سود ہوگا، جس سے ویزا، ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر اخراجات پورے کیے جا سکیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو قانونی اور منظم طریقے سے روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پروگرام کے اہم اہداف میں نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے تیار کرنا شامل ہے، جبکہ اس کے ساتھ اسکل ڈویلپمنٹ اور زبانوں کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ ان زبانوں میں انگریزی، عربی اور دیگر زبانیں شامل ہیں، تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

پرواز کارڈ کے لیے وہ افراد درخواست دے سکتے ہیں جو پنجاب کے رہائشی ہوں، جبکہ عمر کی حد عام طور پر 18 سے 45 سال تک مقرر کی گئی ہے۔ کم از کم تعلیمی قابلیت مڈل یا میٹرک ہونا ضروری ہے، تاہم بعض کیسز میں زیادہ تعلیم یافتہ افراد بھی اہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست دہندہ کا تعلق کم یا متوسط آمدنی والے طبقے سے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ’معاہدے‘میں رکاوٹ بن گئے، ایرانی سرکاری میڈیا کا بڑا دعویٰ

یہ پروگرام ان افراد کے لیے بھی ہے جن کے پاس پہلے سے بیرون ملک ملازمت کی پیشکش موجود ہے، اور ان کے لیے بھی جو ابھی روزگار کی تلاش میں ہیں۔ خواتین کو بھی اس اسکیم میں برابر مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ ابتدائی مرحلے میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو فائدہ پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق اس پروگرام میں ویزا، پاسپورٹ، ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر اخراجات کے لیے مالی مدد شامل ہوگی، جبکہ بعض ذرائع کے مطابق یہ رقم 30 لاکھ روپے تک بھی ہو سکتی ہے۔ مزید برآں نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف کورسز بھی کروائے جائیں گے، جن میں الیکٹریشن، ویلڈنگ، ڈرائیونگ، آئی ٹی اور ہاسپیٹیلٹی شامل ہیں۔

درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدوار کو آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنانا ہوگا، جس کے بعد فارم مکمل کر کے ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد اس کی آن لائن ٹریکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کی سفارتی پالیسی کی عالمی سطح پر دھوم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی تذکرہ، دوراندیشی پر بھرپور اعتماد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *