16 اپریل سے مزید بارشیں؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

16 اپریل سے مزید بارشیں؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 16 سے 19 اپریل کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  اور پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 اپریل کے دوران پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد جیسے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جو معمولاتِ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

اسی طرح پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران موسم کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جبکہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ متوقع ہے ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی موجود ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : گرمی یا بارشیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

مزید برآں، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، کھڑی فصلیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اس لیے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا بندوبست کریں اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *