نوجوانون کے لیے 25 لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع

نوجوانون  کے لیے 25 لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع

پاکستان میں نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے منفرد “وائب کوڈنگ مقابلہ” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے پچیس لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں، یہ اقدام وزارتِ اطلاعات ٹیکنالوجی و مواصلات نے ایک عالمی تربیتی پلیٹ فارم کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔

یہ مقابلہ حکومت کے وسیع تر پروگرام “مصنوعی ذہانت سیکھو 2026 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کو یقینی بنانا اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو جدید آلات اور طریقہ کار سیکھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مقابلے کے تحت ملک بھر سے پروگرام نویسوں اور کوڈ لکھنے والے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید اطلاقیے اور کھیل تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! حکومت کا بڑا اعلان

پروگرام کا ابتدائی مرحلہ تین مئی تک جاری رہے گا، جس کے دوران شرکاء آن لائن چیلنجز کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے ایک خصوصی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے منصوبے تیار کریں گے۔

منتخب شرکاء کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے منصوبے پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، جہاں ماہرین ان کے کام کا تفصیلی جائزہ لیں گے،اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کو تربیت، رہنمائی اور عالمی سطح کی پروگرام نویس برادری سے جڑنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں بین الاقوامی منڈی میں نمایاں مقام دلانا ہے، اس کے علاوہ یہ پروگرام ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ نوجوان ہی پاکستان کو ایک مضبوط اور خود کفیل معیشت کی طرف لے جا سکتے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حکومت نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *