63 مارول کریکٹرز کے ٹیٹو، برطانوی فین نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

63 مارول کریکٹرز کے ٹیٹو، برطانوی فین نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مارول کائنات کے دیوانےٹام ریڈفورڈ نے اپنے پسندیدہ ہیروز اور ولن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جسم پر 63 مارول کرداروں کے ٹیٹو بنوا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن مکمل، امریکی ایتھلیٹ کا منفرد عالمی ریکارڈ

ٹام ریڈفورڈ نے اس منفرد شوق کے باعث گنیزورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ریان لاگسن اور رک سکولا میرو کے پاس مشترکہ طور پر تھا جن کے جسم پر 34، 34 مارول ٹیٹو موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:91 سالہ آسٹریلوی شہری دنیا کے معمر ترین پہلی بار دادا بن گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈفورڈ نے 2016 میں اپنے پہلے مارول ٹیٹو کا آغاز کیا تھا جب انہوں نے مشہور ولن تھانوس کا ٹیٹو اپنی ران پر بنوایا۔ان کے مطابق وہ ابتدا میں اس ٹیٹو کو ایسی جگہ چاہتے تھے جہاں اگر ڈیزائن پسند نہ آئے تو چھپایا جا سکےلیکن نتیجہ اس سے بھی بہتر نکلا اور پھر مزید ٹیٹو بنوانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ٹام ریڈفورڈ کا کہنا ہے کہ ان کا ابتدائی پلان تھا کہ ایک ٹانگ پر مارول ولن اور دوسری پر ہیروز کے ٹیٹو بنوائیں لیکن جگہ کم پڑنے کے باعث یہ ڈیزائن ان کی کمر اور جسم کے دیگر حصوں تک پھیل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد میں انہیں اس عالمی ریکارڈ کا علم ہوا اور پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ 40 سال کی عمر تک یہ ریکارڈ توڑنا ہے جو انہوں نے کامیابی سے حاصل کر لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *