انشورنس فراڈ کا انوکھا طریقہ، ریچھ بن کر تباہی، 3 ملزمان جیل پہنچ گئے

انشورنس فراڈ کا انوکھا طریقہ، ریچھ بن کر تباہی، 3 ملزمان جیل پہنچ گئے

امریکا کی ریاست کیلفورنیا میں ایک انوکھا اور حیران کن انشورنس فراڈ اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں ملزمان نے ریچھ کا لباس پہن کر مہنگی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا بھر کے جہاز سفید مگر نیوزی لینڈ کے کالے کیوں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں افراد کو 180 دن قید کی سزا سنا دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان نے ریچھ کا لباس پہن کر لگژری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تاکہ انشورنس کلیم حاصل کیا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے تین مختلف انشورنس کمپنیوں کو ریچھ کے حملے کی جعلی ویڈیوز جمع کرائیں جن میں مہنگی گاڑیوں کو نقصان دکھایا گیا تھا۔ تاہم تفتیش کاروں کو شک اس وقت ہوا جب ایک ویڈیو میں’ریچھ‘ ایک رولز رائس کے اندر ایسے انداز میں حرکت کر رہا تھا جو انسانی حرکات سے مشابہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں نیلام  

اس انکشاف کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھایا گیا اور کیس کا نام ’آپریشن بیئر کلاو‘ رکھا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک انشورنس کمپنی نے اسٹیٹ فارم انشورنس کے ذریعے ایک مشکوک کلیم رپورٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ریچھ نے 2010 ماڈل رولز رائس گھوسٹ کے اندر داخل ہو کر نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:90 سال کی عمر، مگر حوصلہ جوان، خاتون نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف انشورنس کے کمشنر رکارڈو لارا نےکہا کہ بظاہر ناقابل یقین نظر آنے والی بات دراصل فراڈ ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس فراڈ ایک سنگین جرم ہے جو عام صارفین کے اخراجات بڑھاتا ہے اور کوئی بھی اسکیم کتنی ہی عجیب کیوں نہ ہو، اسے نظر انداز نہیں کیا جاتا بلکہ مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں۔یہ کیس امریکی میڈیا اداروں جیسے لاس اینجلس ٹائمز اوردی گارڈین  میں بھی رپورٹ کیا گیا ہےجس کے بعد یہ واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *