ڈالر کی قیمت برقرار، پاؤنڈ اور یورو مہنگے، سعودی ریال میں معمولی کمی،کرنسی مارکیٹ کی نئے ریٹس آ گئے

ڈالر کی قیمت برقرار، پاؤنڈ اور یورو مہنگے، سعودی ریال میں معمولی کمی،کرنسی مارکیٹ کی نئے ریٹس آ گئے

اوپن مارکیٹ میں آج 10 جولائی 2026 کو غیر ملکی کرنسیوں ڈالر کی قیمت برقرار، پاؤنڈ اور یورو مہنگے، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ جاری کر دیے گئے۔ گزشتہ جمعہ 3 جولائی 2026 کے مقابلے میں بیشتر بڑی کرنسیاں معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں  جبکہ امریکی ڈالر تقریباً مستحکم رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گزشتہ جمعہ 279.35 روپے کے مقابلے میں آج 279.25 روپے پر فروخت ہو رہا ہے یعنی ڈالر میں تقریباً 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ 374.25 روپے سے بڑھ کر 376.92 روپے تک پہنچ گیا جس سے اس کی قیمت میں 2 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا۔ یورو بھی 321.57 روپے سے بڑھ کر 322.40 روپے پر پہنچ گیا یعنی 83 پیسے مہنگا ہوا۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال گزشتہ ہفتے کے 75.05 روپے کے مقابلے میں آج 75.00 روپے پر فروخت ہو رہا ہے یعنی 5 پیسے سستا ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76.75 روپے پر برقرار رہا اور اس کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔ دوسری جانب قطری ریال تقریباً 24 پیسے سستا ہوا جبکہ عمانی ریال، بحرینی دینار اور کویتی دینار کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بڑی مقبول گاڑی ساڑھے 8 لاکھ روپے سستی، کمپنی کا بڑا اعلان

کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں بڑی کرنسیوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔ تاہم عالمی مالیاتی منڈیوں کی صورتحال، خام تیل کی قیمتیں درآمدات، برآمدات، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 عالمی مالیاتی منڈیوں خام تیل کی قیمتوں زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات زر اور مقامی طلب و رسد کے باعث کرنسیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتے ہیں اس لیے لین دین سے قبل متعلقہ ایکسچینج کمپنی یا بینک سے تازہ نرخ کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles