پاکستان میں آج پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا ؟ اوگرا سے بڑی خبر آ گئی

پاکستان میں آج پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا ؟ اوگرا سے بڑی خبر آ گئی

پاکستان میں آج ہفتہ وار بنیادوں پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے جبکہ اس بار حکومتی فیصلے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی غیر معمولی اتار چڑھاؤ بھری صورتحال گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے عالمی قیمتوں میں نرمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی تاہم اس ہفتے صورتحال یکسر مختلف نظر آ رہی ہے۔

گزشتہ جمعہ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ تقریباً 72 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) تقریباً 69 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا تھا۔ اس کے مقابلے میں آج برینٹ کروڈ تقریباً 76 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 72 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے یعنی ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5 سے 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوگرا نے پپر ورک مکمل کر لیا ہے جس میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کرنے کی بجائے اسے برقرار رکھنے پر غور جاری ہے تاہم حتمی سمری حکومت کی بنائی گئی اعلی سطحی کمیٹی کی مشاورت کے بعد تیار کی جائیگی ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی امکان ہے کہ اس ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ ہو تاہم وزیر اعظم اور حکومتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں معمولی کمی ہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں:گھر بنائیں یا مرمت کرائیں، حکومت دے گی 5 سے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض،طریقہ جانیے

 اطلاعات کے مطابق موجودہ صورتحال میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات خاصے محدود دکھائی دیتے ہیں۔ اگر حکومت عالمی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کو مکمل طور پر منتقل کرتی ہے تو معمولی اضافے کا امکان موجود ہے تاہم اگر عوام کو ریلیف دینے یا قیمتوں کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تو حکومت لیوی یا دیگر مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔ اس لیے فی الحال قیمتوں میں معمولی اضافے یا موجودہ سطح پر برقرار رہنے کے امکانات نسبتاً زیادہ سمجھے جا رہے ہیں جبکہ نمایاں کمی کا امکان کمزور دکھائی دیتا ہے۔

 ہفتے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ اضافے فوجی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو اچانک اوپر دھکیل دیا اگرچہ جمعہ کو قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی لیکن پورے ہفتے کا رجحان اب بھی اضافے کی جانب رہا۔

واضع رہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین صرف ایک دن کی قیمت کو دیکھ کر نہیں کرتی بلکہ بین الاقوامی اوسط قیمت درآمدی لاگت روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر، فریٹ چارجز لیوی اور ٹیکسز سمیت کئی عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اسی لیے عالمی مارکیٹ میں آخری روز کی معمولی کمی کے باوجود پورے ہفتے کے رجحان کو نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوگا۔

حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کرے گی جس کے بعد نئی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

editor

Related Articles