شہزادی ڈیانا کے دوست “مسٹر ونڈرفل” پاکستان پہنچ گئے،اہم ذمہ داری سنبھال لی

شہزادی ڈیانا کے دوست “مسٹر ونڈرفل”  پاکستان پہنچ گئے،اہم ذمہ داری سنبھال لی

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے قریبی دوست اور معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات خان پاکستان منتقل ہو گئے ہیں

انہیں جناح ادارہ برائے امراض قلب کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس ادارے میں منتظمِ اعلیٰ اور تعلیمی نگران کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

صحت کے شعبے میں اس اہم تقرری کو بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق ڈاکٹر حسنات خان کا انتخاب باقاعدہ طریقۂ کار کے تحت کیا گیا

جبکہ وہ خود بھی پاکستان میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے خواہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ہارٹ اٹیک سمیت امراض قلب کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسنات ایک تجربہ کار اور قابل معالج ہیں ان کی آمد سے ادارے میں نمایاں بہتری آئے گی

دل کے امراض کے علاج کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

ڈاکٹر حسنات خان 1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ منتقل ہو گئے تھے

جہاں انہوں نے طویل عرصے تک رائل برومپٹن اسپتال میں بطور ماہر امراض قلب خدمات انجام دیں۔

 یہ بھی پڑھیں :جان لیوا امراض قلب سے خود کو محفوظ رکھنے کا آسان اور مؤثر طریقہ

1995 میں شہزادی ڈیانا کی ان سے ملاقات اسی اسپتال میں ہوئی تھی جب وہ ایک مریض کی عیادت کے لیے آئی تھیں بعد ازاں دونوں کے درمیان قریبی تعلق قائم ہوا

جس کی وجہ سے ڈاکٹر حسنات خان عالمی سطح پر معروف ہوئے شہزادی نے انہیں مسٹر ونڈرفل کا لقب بھی دیا تھا۔

کئی برس بیرون ملک خدمات انجام دینے کے بعد ڈاکٹر حسنات خان کی وطن واپسی کو طبی شعبے میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے

اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی مہارت سے دل کے مریضوں کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *