پاکستان شوبز کے دو بڑے نام ہانیہ عامراور عاصم اظہرایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔دونوں فنکار ماضی میں اپنے تعلق اور پھر بریک اپ کی وجہ سے کافی عرصے تک خبروں میں رہے تاہم حالیہ دنوں میں انہیں ایک ساتھ کئی بار دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے امریکہ میں ہونے والے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جہاں وہ چہرہ چھپائے ایک بینڈانا پہنے نظر آئیں۔ خاص بات یہ تھی کہ اس بینڈانا پر ’عاصم علی‘ لکھا ہوا تھا جو عاصم اظہر کا اصل نام بھی ہے اور ان کے نئے البم سے بھی منسلک ہے۔