اسلام آباد کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کا انقلابی منصوبہ، کیا کچھ بننے جا رہا ؟

اسلام آباد کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کا انقلابی منصوبہ، کیا کچھ بننے جا رہا ؟

اسلام آباد کو دنیا کے خوبصورت اور جدید ترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور تفریحی مواقع میں اضافے کے لیے متعدد نئے منصوبے زیرِ غور ہیں۔

منصوبوں کے تحت اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹرایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ارینا کی تعمیر شامل ہے  جنہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی کانفرنسز اور ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت میسر آئے گی۔

اس کے علاوہ شہر میں شہری سہولیات کے لیے نیا خدمت مرکز بھی قائم کیا جائے گا، جبکہ ایف-6 کے علاقے میں جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑا دھماکا، عالمی بینک کی وارننگ نے دنیا کو ہلا دیا

اسلام آباد میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک جیسے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید برآں شہر میں جدید اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ ساتھ ہی سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہری آن لائن نظام کے ذریعے اپنی درخواستوں کی پیشرفت سے باخبر رہ سکیں۔

 ان تمام ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی جس میں اسلام آباد کی ترقی، شفافیت اور جدید شہری سہولیات کے فروغ کو حکومت کی ترجیح قرار دیا گیا۔

editor

Related Articles