ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں21 فیصد ٹیکس شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کے ہیں۔
ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 69 پیسے لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں ایندھن کی قیمتوں کا بڑا حصہ براہ راست ٹیکسز اور حکومتی محصولات پر مبنی ہے ، یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں فرق محسوس کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق ٹیکسز کی یہ بلند شرح عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالتی ہے، جبکہ معیشت کے دیگر شعبے بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔