ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی تین ملکی سفارتی دورے کے دوسرے مرحلے میں عمان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی تین ملکی سفارتی دورے کے دوسرے مرحلے میں عمان پہنچ گئے

عباس عراقچی اپنے سہ ملکی سفارتی دورے کے دوسرے مرحلے میں عمان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری کشیدگی پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ انتہائی مفید رہا اور وہاں ہونے والی ملاقاتیں مثبت اور تعمیری رہیں۔

انہوں نے پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات

عباس عراقچی کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سفارتی روابط اور مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں اور اسی مقصد کے لیے وہ اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے امریکہ کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن واقعی سفارتی حل کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔

خطے میں موجود کشیدگی کے باعث سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور عمان جیسے ممالک میں ہونے والی ملاقاتیں آئندہ علاقائی صورتحال پر اہم اثر ڈال سکتی ہیں۔

<

/p>

editor

Related Articles