صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری  5 روزہ دورے پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے

 صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایوان صدر کے مطابق چانگشا آمد پر ہونان صوبائی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران صدر مملکت چانگشا میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی اس کے علاوہ وہ چین کے صوبہ ہونان میں واقع شاؤشان کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ چیئرمین ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش اور ان کی سابقہ رہائش گاہ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر زرداری کی قازقستان کے صدر سے ملاقات، نشان پاکستان سے نوازا

اس دورے کے دوران حکومت سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے، جن کا مقصد سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون، تجارت اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،اس سے قبل صدر آصف علی زرداری لاہور سے چین کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں گورنر پنجاب نے انہیں رخصت کیا۔

editor

Related Articles