انسانی ہمدردی کی عظیم مثال، پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے جہاز کے بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو بچا لیا

انسانی ہمدردی کی عظیم مثال، پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے جہاز کے بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو بچا لیا

بحیرہ عرب میں پیش آنے والے ایک ہنگامی واقعے میں پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی شاندار مثال قائم کر دی جہاں ایک خراب حال جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کو فوری امداد فراہم کر کے ممکنہ بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں سفر کے دوران “ایم وی گوتم” نامی جہاز کو اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اس پر سوار عملہ شدید مشکلات میں گھِر گیا۔ جہاز عمان سے بھارت جا رہا تھا اور اس میں 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی شہری شامل تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خرابی کی اطلاع ملنے پر ممبئی میں قائم بحری امدادی رابطہ مرکز نے پاکستانی حکام سے مدد کی درخواست کی جس پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پاک بحریہ نے بغیر کسی تاخیر کے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز “کشمیر” کو امدادی مشن کے لیے روانہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :سربراہ پاک بحریہ سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کاعزم

امدادی جہاز نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ عملے کو خوراک، طبی سہولیات اور فنی معاونت فراہم کی جس سے ان کی حالت بہتر ہوئی اور خطرہ ٹل گیا۔ بروقت مدد کے باعث عملے کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل، پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں پیش آنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے اور انسانی ہمدردی کے تحت بلا امتیاز مدد فراہم کرنا اس کی اولین ترجیح ہے۔ یہ واقعہ اس عزم کی واضح مثال ہے کہ پاکستان سمندری حدود میں نہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر انسانی خدمت کے اصولوں پر بھی کاربند ہے۔

editor

Related Articles