قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے جہاں حکومت نے ادارے کو نئے مالکان کے حوالے کرنے کی تاریخ واضح کر دی ہے، جس کے مطابق کمپنی کی ملکیت رواں ماہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی ملکیتی انتظامی کمپنی نے حصص بازار کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کمپنی کو 25 مئی تک عارف حبیب گروپ کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ نجکاری کمیشن اس حوالے سے ابتدائی مرحلے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ عارف حبیب گروپ کمپنی کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی خرید چکا ہے تاہم یہ منتقلی معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی جسے یقینی بنانا نجکاری کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔
ہہ بھی پڑھیں :براہِ راست لندن سفر پھر ممکن، 6 سال بعد بڑی پیش رفت، پی آئی اے فلائٹ کی تاریخ سامنے آ گئی
دستاویزات کے مطابق عارف حبیب گروپ نے قومی فضائی کمپنی کو مجموعی طور پر 180 ارب روپے میں حاصل کیا ہے جس میں سے 55 ارب روپے حکومت کو ادا کیے جائیں گے جبکہ 125 ارب روپے کمپنی میں نئی سرمایہ کاری کے طور پر شامل کیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت نئی انتظامیہ ایک سال تک کسی بھی ملازم کو برطرف نہیں کر سکے گی جسے ملازمین کے لیے ایک اہم تحفظ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نیا نام اور لوگو کیا ہوگا؟ اہم خبر سامنے آگئی

