فیفا ورلڈ کپ 2026، تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم مختص ،عالمی چمپئن کو کتنےکروڑ ڈالرملیں گے ؟

فیفا ورلڈ کپ 2026، تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم مختص ،عالمی چمپئن کو کتنےکروڑ ڈالرملیں گے ؟

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے مجموعی انعامی رقم اور پوزیشن کے مطابق تقسیم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق آئندہ عالمی فٹبال ایونٹ تاریخ کی سب سے بڑی مالی انعامی اسکیموں میں سے ایک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے لیے مجموعی طور پر 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا خطیر انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز اور چوتھی پوزیشن والی ٹیم کے لیے 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز مقرر کیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سےفیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا گیا

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن تک آنے والی ہر ٹیم کو 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ نویں سے سولہویں نمبر تک رہنے والی ٹیموں کے لیے انعامی رقم ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اسی طرح 17 ویں سے 32 ویں پوزیشن تک آنے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس بار تمام شریک ٹیمیں مالی طور پر فائدہ حاصل کریں گی چاہے وہ ابتدائی مرحلے سے باہر ہی کیوں نہ ہو جائیں۔

editor

Related Articles