ہیری پوٹر مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری، دوسرا سیزن بھی تیار

ہیری پوٹر مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری، دوسرا سیزن بھی تیار

جادوئی دنیا ایک بار پھر آباد ہونے کو تیار ہے کیونکہ ایچ بی او(HBO) نے مشہور زمانہ ’ہیری پوٹر‘ ٹی وی سیریز کے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے سیزن کی بھی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی دنیا بھر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جو کافی عرصے سے اس نئی سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ نئی سیریز عالمی شہرت یافتہ برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ کی مشہور کتابوں پر مبنی ہے، جنہوں نے ’ہیری پوٹر‘ کی جادوئی دنیا تخلیق کرکے کروڑوں قارئین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ اب اسی کہانی کو ایک نئے انداز اور جدید پروڈکشن کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بولڈ ویڈیوز اور مختصر لباس پر فضا علی کا اہم بیان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سیزن کا ٹریلر مارچ میں جاری کیا گیا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ ٹریلر کے بعد سوشل میڈیا پر سیریز سے متعلق جوش و خروش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ایچ بی او نے فوری طور پر دوسرے سیزن کی منظوری دے دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ دوسرا سیزن مشہور کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی چیمبر آف سیکریٹس‘ پر مبنی ہوگا، جس میں ہیری پوٹر کی جادوئی اسکول ہوگ وارٹس میں واپسی، پراسرار حملوں اور خفیہ چیمبر کی کہانی دکھائی جائے گی۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ ٹی وی فارمیٹ میں کہانی کو زیادہ تفصیل اور گہرائی کے ساتھ پیش کیا جا سکے گا، جو فلموں میں ممکن نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں :تامل ناڈو کی سیاست میں کلین سویپ، اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی کامیابی

سیریز کی شو رنر فرانسیسکا گارڈینر نے انکشاف کیا کہ دوسرے سیزن کی پروڈکشن رواں سال ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق پروڈکشن ٹیم پہلے سیزن کی شوٹنگ کرسمس تک مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے سیزن کی تیاری بھی شروع کر دے گی تاکہ ریلیز شیڈول متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سیزنز پر بیک وقت کام کرنے کے باعث ٹیم کو مزید مضبوط اور منظم بنایا جا رہا ہے تاکہ معیار اور رفتار دونوں برقرار رہ سکیں۔سیریز میں نئے اداکار ڈومینک مکلولن، ایلسٹیئر اسٹاؤٹ اور آرابیلا اسٹینٹن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ نئی کاسٹ کے انتخاب نے مداحوں میں تجسس مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ ناظرین اب یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ نوجوان اداکار جادوئی کرداروں کو کس انداز میں نبھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کِنزا ہاشمی اور علی رضا نے اپنے رشتے کی حقیقت بتا دی

پہلا سیزن رواں برس کرسمس کے موقع پر نشر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ناقدین کے مطابق یہ سیریز ’’ہیری پوٹر‘‘ فرنچائز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔ مداحوں کو امید ہے کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف اصل کتابوں کے ساتھ انصاف کرے گا بلکہ نئی نسل کو بھی اس جادوئی دنیا سے دوبارہ جوڑ دے گا۔

editor

Related Articles