پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماہوش حیات نے اپنے کیریئر، فلمی سفر اور مشہور آئٹم سانگ ’بلی‘ سے متعلق اہم باتیں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹیلی ویژن سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا آغاز اسی گانے سے ہوا، جو ان کے لیے ایک بڑا اور جرات مندانہ فیصلہ تھا۔
مہوش حیات کے مطابق ’بلی‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ تھکن اور چوٹوں کے باوجود پرفارم کرتی رہیں، تاہم سیٹ کا ماحول اور ٹیم کی محنت نے اس تجربے کو یادگار بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تھوڑی نروس ضرور تھیں لیکن انہیں اپنے فیصلے پر اعتماد تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے کیریئر کا ایک اہم موڑ تھا جس نے انہیں فلمی دنیا میں ایک نئی پہچان دی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس پراجیکٹ کو اس انداز سے فلمایا گیا کہ یہ کہانی کا حصہ محسوس ہو، خاص طور پر گینگسٹر پارٹی سین نے اسے مزید مؤثر بنا دیا۔
اسی پروگرام میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اس موقع سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کی۔ ان کے مطابق شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر لوکیشن کے مالک مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے سیڑھیوں سے گر گئے، کیونکہ منظر اتنا شاندار تھا کہ وہ اپنی توجہ برقرار نہ رکھ سکے۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اصل پرفارمرمہوش حیات ہی تھیں جنہوں نے اپنی توانائی اور انداز سے اس گانے کو یادگار بنا دیا۔مہوش حیات جلد ہارر کامیڈی فلم ’زومبڈ‘ میں بھی نظر آئیں گی، جو عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔