امریکہ نے جنگ بندی کی خلا ف ورزی کی،جارحیت کا بھرپور جواب دینگے ، ایران

امریکہ نے جنگ بندی کی خلا ف ورزی کی،جارحیت کا بھرپور جواب دینگے ، ایران

ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو دوبارہ بڑھا رہی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے دو ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایرانی آئل ٹینکر کو ایرانی پانیوں میں علاقے جاسک کے قریب نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا جہاز فجیرہ بندرگاہ کے سامنے ہرمز کے علاقے میں حملے کی زد میں آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :جارحیت ہوئی تو طے شدہ اہداف کو بلا تاخیر نشانہ بنائینگے ،ترجمان ایرانی فوج

ایرانی حکام کے مطابق امریکا نے خمیر، سیریک اور قشم کے علاقوں میں بھی فضائی حملے کیے ہیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کے جنوب میں موجود امریکی فوجی جہازوں پر جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ ملک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :کوئی لفاظی امریکا کی شکست اور رسوائی کو نہیں مٹا سکتی، ایرانی فوجی ترجمان

خاتم الانبیاءہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی بیرونی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

editor

Related Articles