ایرانی حملے کے جواب میں ذمہ دار فوجی تنصیبا ت کو نشانہ بنایا ، سینٹ کام

ایرانی حملے کے جواب میں ذمہ دار فوجی تنصیبا ت کو نشانہ بنایا ، سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فورسز کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے جوابی دفاعی کارروائیاں کیں۔صورتحال اس وقت پیش آئی جب امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز خلیج عمان کی جانب منتقل ہو رہے تھے۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے ایک مربوط حملہ کیا گیا جس میں متعدد میزائل، ڈرونز اور چھوٹی کشتیاں شامل تھیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی بحری جہاز بین الاقوامی سمندری راستے پر گشت کر رہے تھے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ اس واقعے میں امریکی افواج یا اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اندرونی خطرات کو ختم کیا اور جوابی کارروائی میں ان ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے حملہ کیا گیا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی ناکہ بندی کے بعد ایران کی بحری تجارت شدید متاثر ہوئی ،سینٹکام

امریکی فوج کے مطابق کارروائی میں متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں میزائل اور ڈرون لانچنگ سائٹس، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، اور انٹیلی جنس، نگرانی و جاسوسی کے نظام شامل ہیں۔ سینٹ کام نے اسے دفاعی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج نے اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے کارروائی کی۔

آبنائے ہرمز خطے کی ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس علاقے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پہلے بھی وقتاً فوقتاً بڑھتی رہی ہے، تاہم حالیہ واقعات نے ایک بار پھر صورتحال کو حساس بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles