بریانی کے بعد تربوز کھانے سے چار افراد کیساتھ کیا ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے چار افراد کیساتھ کیا ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی اموات کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے، جس نے ابتدائی طور پر فوڈ پوائزننگ کے شبہات کو جنم دیا تھا۔ تاہم فرانزک رپورٹ نے معاملے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ ان کی اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سالہ زینب نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بریانی کھائی تھی۔ بعد ازاں رات گئے انہوں نے تربوز کھایا، جس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔

ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے علاج فراہم کیا تاہم حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مزید خراب ہوتی گئی۔ بعد ازاں ابتدائی اندازے میں اسے فوڈ پوائزننگ قرار دیا جا رہا تھا۔

فرانزک رپورٹ میں اہم حقیقت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ان اموات کی وجہ کھانے سے ہونے والی عام خرابی نہیں بلکہ زہریلا مادہ تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ افراد کے جسموں اور تربوز کے نمونوں میں زنک فاسفائیڈ نامی زہریلا کیمیکل پایا گیا ہے جو عام طور پر چوہے مارنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی

مزید رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ لاشوں کے اندرونی اعضا میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھی گئیں جو زہر خورانی کی واضح علامت ہیں۔ اس انکشاف کے بعد یہ سوال اٹھ گیا ہے کہ یہ زہریلا مادہ کھانے میں کیسے شامل ہوا۔

تفتیشی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ کیمیکل حادثاتی طور پر کھانے میں شامل ہوا یا اسے کسی اور طریقے سے شامل کیا گیا تھا۔واقعے میں اصل حقیقت سامنے آنے کے بعد ابتدائی خدشات اور قیاس آرائیاں غلط ثابت ہو گئی ہیں۔

editor

Related Articles