مسلسل کمی کے بعد سونے کی اونچی اڑان ، فی تولہ بڑا اضافہ ہوگیا

مسلسل کمی کے بعد سونے کی اونچی اڑان ، فی تولہ بڑا اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1187 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 989 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یپیٹرول، ڈیزل سستا کیوں نہیں ہوا؟ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وجہ بتا دی

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 11.87 ڈالر بڑھ کر 4088 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی مالیاتی پالیسی سے متعلق توقعات اور محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا اور ڈالر کی قدر میں نمایاں تبدیلی نہ آئی تو آنے والے دنوں میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

editor

Related Articles