انمول پنکی کے نیٹ ورک سے بڑا انکشاف،300 گرام سے ایک کلو تک تبدیلی کا حیران کن طریقہ سامنے آگیا

انمول پنکی کے نیٹ ورک سے بڑا انکشاف،300 گرام سے ایک کلو تک تبدیلی کا حیران کن طریقہ سامنے آگیا

انمول پنکی سے متعلق تفتیش میں نیا اور اہم پہلو سامنے آیا ہے جس میں اس کے مبینہ طور پر مادے کی مقدار بڑھانے کے طریقہ کار اور اس سے جڑے تکنیکی دعوؤں پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم اس پہلو کا جائزہ لے رہی ہے کہ کس طرح مبینہ طور پر کم مقدار کو زیادہ مقدار میں ظاہر یا تبدیل کرنے کا عمل کیا جاتا تھا۔

  گرام کی تفتیشی ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کے نیٹ ورک میں بعض مراحل ایسے تھے جن میں ابتدائی طور پر 300گرام  کھیپ کو مختلف کیمیکل اور اضافی اجزاء کے مبینہ استعمال کے ذریعےبڑھا کر ایک کلو تک کیا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق یہ عمل انتہائی منظم انداز میں مخصوص یونٹس میں کیا جاتا تھا جہاں مختلف مراحل کے ذریعے اصل مقدار میں اضافہ ظاہر کیا جاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مبینہ عمل میں پہلا مرحلہ خام مواد کی تیاری دوسرا مرحلہ اس میں مختلف اجزاء کی آمیزش اور تیسرا مرحلہ حتمی پیکنگ اور تقسیم کا بتایا جا رہا ہے۔ تفتیشی ٹیم اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ اضافہ صرف ظاہری طور پر ہوتا تھا یا اس میں واقعی مقدار اور معیار میں تبدیلی کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ دورہ چین کے دوران کون سی اہم شخصیات کو ساتھ لیکر جا رہےہیں؟ نام سامنے آگئے

پولیس ذرائع کے مطابق اس مبینہ نیٹ ورک میں مخصوص افراد ایسے بھی شامل تھے جو اس عمل کی نگرانی کرتے تھے اور ہر مرحلے پر مقدار اور معیار کو جانچنے کا کردار ادا کرتے تھے۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ نظام انتہائی منظم انداز میں چلایا جاتا تھا تاکہ ترسیل کے وقت کسی بھی قسم کی شناخت یا خرابی سامنے نہ آئے۔

 انمول پنکی مبینہ طور پر اس پورے نظام کو خود نگرانی میں رکھتی تھی اور مختلف مراحل میں معیار کی جانچ کے لیے خود بھی کردار ادا کرتی تھی۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام تفصیلات ابتدائی تفتیش پر مبنی ہیں اور حتمی نتیجہ فرانزک اور مزید شواہد کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

تحقیقات جاری ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک کے مزید پہلو بھی جلد سامنے آسکتے ہیں جن سے اس مبینہ عمل کی مکمل تصویر واضح ہو سکے گی۔

editor

Related Articles