سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن کمی، گولڈ مارکیٹ ہل کر رہ گئی

سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن کمی، گولڈ مارکیٹ ہل کر رہ گئی

ملک بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہی روز کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور یہ 13 ہزار 289 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 972 روپے سستی ہونے کے بعد 8 ہزار 232 روپے پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونے کی قیمت 155 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 545 ڈالر پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی فوری طور پر مرتب ہوئے ہیں۔

صرافہ بازار سے وابستہ افراد کے مطابق قیمتوں میں اچانک بڑی کمی کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے جبکہ سرمایہ کار آئندہ چند روز میں عالمی مارکیٹ کے رجحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles