پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ مہنگا پڑ گیا، جہاں ٹیم کو نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
انٹرنینشل کرکٹ کونسل نے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے 8 اہم پوائنٹس بھی کاٹ لیے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں مطلوبہ اوورز مکمل نہ کر سکی اور میچ کے دوران مقررہ ہدف سے 8 اوورز کم رہی جس کے باعث قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
قوانین کے مطابق ہر کم اوور پر ٹیم پر 5 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے اسی بنیاد پر پاکستان کو مجموعی طور پر 40 فیصد جرمانے اور 8 پوائنٹس کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبرآ گئی، تیل کی قیمتیں گر گئیں
یہ سزا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے سنائی گئی۔
پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں مزید تنزلی کا شکار ہو گئی ہے اور اب صرف 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے جس سے ٹیم کی پوزیشن مزید دباؤ میں آ گئی ہے۔

