زمبابوے کو شکست ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیریز تین صفر سے جیت لی

زمبابوے کو شکست ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیریز تین صفر سے جیت لی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو تیسرے ٹی20 میچ میں 133 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ کپتان فاطمہ ثنا نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنا ڈالے اور خواتین ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ان کی جارحانہ اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :تاریخی دورہ: زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی، میچز کا شیڈول جاری

سائرہ جبین نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز اسکور کیے اور ٹیم کے مجموعے کو مزید مضبوط بنایا۔

224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ مسلسل تیسری کامیابی نہ صرف سیریز میں کلین سوئپ ثابت ہوئی بلکہ ٹیم کی بڑھتی ہوئی فارم اور اعتماد کا واضح ثبوت بھی بن گئی

editor

Related Articles