حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فی لیٹر پانچ روپے کم کر دی گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں آج رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ سات روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کے بعد ڈیزل کی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 48 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 56 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

عالمی سطح پر بھی ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ امریکہ میں ڈیزل کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فلپائن میں 43 فیصد، سری لنکا میں 42 فیصد اور آسٹریلیا میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو بڑا ریلیف ، فیصلہ فوری نافذ العمل

برطانیہ میں ڈیزل 34 فیصد اور بنگلا دیش میں 15 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ڈیزل کی قیمت 88 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ متحدہ عرب امارات میں 72 فیصد اور ملائیشیا میں 68 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت میں چار سال بعد پٹرول کی قیمت میں صرف تین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles