عید الاضحیٰ، اسٹیٹ بینک کا اے ٹیم ایم ٹرانزیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان

عید الاضحیٰ، اسٹیٹ بینک کا اے ٹیم ایم ٹرانزیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان

عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے بینکاری سہولتوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق عید سیزن میں اے ٹی ایم ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ بیلنس کی حدود میں عارضی نرمی دی گئی ہے تاکہ عوام کو نقد رقم نکالنے اور لین دین میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی ملک گیر ’گو کیش لیس‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عید الاضحیٰ کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کے تحت ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں 22 بینک خصوصی کیمپس اور کیوسک قائم کریں گے تاکہ خریدار اور بیچنے والے آسانی سے ڈیجیٹل لین دین کر سکیں۔۔

 یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری، مئی کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلان 

رپورٹ کے مطابق اس سال گو کیش لیس مہم کو مزید وسعت دیتے ہوئے 54 سے بڑھا کر 96 مویشی منڈیوں تک پھیلایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عید کے دوران موبائل بینکنگ وینز، اے ٹی ایمز اور کیش ڈپازٹ مشینیں بھی مختلف منڈیوں کے اطراف نصب کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو فوری مالی سہولت میسر ہو۔

 یہ بھی پڑھیں :مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ،اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یہ خصوصی سہولتیں 14 مئی سے 5 جون تک جاری رہیں گی۔ مرکزی بینک کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے نہ صرف لین دین زیادہ آسان اور محفوظ ہوتا ہے بلکہ نقد رقم ساتھ رکھنے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اس اقدام سے ملک میں شفاف اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles