بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا خوشخبری ملنے والی ہے؟احسن اقبال نے سب بتا دیا

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا خوشخبری ملنے والی ہے؟احسن اقبال نے سب بتا دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت ایسے اقدامات پر غور کر رہی ہے جن کے تحت ٹیکس نظام کو نسبتاً آسان بنایا جا سکے، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ معاشی حالات میں شہریوں پر ٹیکس کا دباؤ بڑھ گیا ہے جسے کم کرنے کے لیے حکومت بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مشاورت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ٹیکس کم کرنے کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکے۔ ان کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ معیشت کو اس نہج پر لایا جائے جہاں کاروبار آسان اور منافع بخش ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں :بجٹ تیاریاں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

انہوں نے زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو بھی آئندہ بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل قرار دیا اور کہا کہ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی جبکہ زرعی ترقی کے منصوبوں کو بھی توجہ دی جائے گی۔

ترقیاتی بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ مختلف وزارتوں نے تقریباً 3 ہزار ارب روپے کے منصوبے تجویز کیے ہیں، تاہم محدود مالی وسائل کے باعث آئندہ ترقیاتی بجٹ تقریباً 1125 ارب روپے تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں منصوبوں کی ترجیحات دوبارہ طے کرنا ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیں :بجٹ کی تیاری، نواز شریف متحرک، معاشی صورتحال پر مشاورت طلب کر لی

مجموعی طور پر حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکس اصلاحات اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں، لیکن حتمی فیصلہ معاشی حالات اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

editor

Related Articles