بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کا دورہ ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک تھا۔
بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ وہ اپنی فلم ’آوارہ پن‘ کی ریلیز کے موقع پر ہدایتکار مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے، جہاں مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اداکار کے مطابق پاکستان میں لوگوں کی محبت، خلوص اور شاندار مہمان نوازی نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں گزارا گیا وقت آج بھی ان کی یادوں کا خوبصورت حصہ ہے۔
عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی عزت اور اپنائیت ان کے لیے ایک خوشگوار حیرت تھی، جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔