سپر ماڈل کارلی کلوس نے ٹرمپ سے تعلقات کی حقیقت بتا دی

سپر ماڈل کارلی کلوس نے ٹرمپ سے تعلقات کی حقیقت بتا دی

امریکی سپر ماڈل کارلی کلوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی رشتہ ہونے کے باوجود ان کی آج تک ٹرمپ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

بلوم برگ اوریجنلز کو دیے گئے انٹرویو میں کارلی کلوس نے کہا کہ وہ اپنی شناخت، نظریات اور اقدار پر قائم ہیں اور کبھی اپنی ذاتی سوچ سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹرمپ خاندان ان کے شوہر کا خاندان ہے، لیکن ان کی اپنی سیاسی وابستگی مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی،دلہن کون ؟

33 سالہ سپر ماڈل نے واضح کیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ووٹر ہیں۔ ان کے مطابق مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے ساتھ بھی خاندانی اور سماجی تعلقات خوش اسلوبی سے نبھائے جا سکتے ہیں، کیونکہ اختلافِ رائے جمہوری معاشروں کا حصہ ہوتا ہے۔

کارلی کلوس نے مزید کہا کہ کسی شخص کے سیاسی خیالات ہی اس کی مکمل شناخت نہیں ہوتے، اس لیے مختلف سوچ رکھنے والے افراد کے درمیان بھی باہمی احترام اور تعلقات برقرار رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہانیہ عامر کے ساتھ تصاویر دوبارہ سامنے آئیں، عاصم اظہر نے مداحوں سے کیا کہا؟

واضح رہے کہ کارلی کلوس نے 2018 میں جوشوا کشنر سے شادی کی تھی، جو جیرڈ کشنر کے بھائی ہیں۔ جیرڈ کشنر، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد ہیں، اسی خاندانی رشتے کی وجہ سے اکثر کارلی کلوس کا نام بھی ٹرمپ خاندان کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، تاہم انہوں نے پہلی بار واضح کیا ہے کہ ان کی کبھی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوئی۔

editor

Related Articles