19 سے 22 مئی کے دوران بارشیں ، نیا الرٹ جاری

19 سے 22 مئی کے دوران بارشیں ، نیا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ حکام کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 18 سے 23 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، اور نئی پیشگوئی نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے جاری کردہ الرٹس کے عین مطابق ہے۔

متوقع موسم

پنجاب: 19 سے 22 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گردونواح شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا: چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل میں آندھی اور چند مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی میں مختلف مقامات پر گرج چمک اور بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔
بلوچستان: کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔
سندھ: پورے صوبے میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ متوقع ہے، شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

احتیاطی اقدامات

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسانوں کو ژالہ باری اور آندھی کے پیشِ نظر پیشگی اقدامات کرنے کی رہنمائی فراہم کریں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت، زرعی فصلوں کے تحفظ اور موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کا بڑا یو ٹرن، آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی جاری

Related Articles