قربانی کے جانوروں کیساتھ گاڑیوں میں سفر،موٹر وے پولیس نےبڑا اعلان کر دیا

قربانی کے جانوروں کیساتھ گاڑیوں میں سفر،موٹر وے پولیس نےبڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جانوروں کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں مسافروں کو بٹھانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کی غیر محفوظ اور غیر قانونی نقل و حرکت ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بعض ڈرائیور سوزوکی وینز اور ٹرکوں میں جانوروں کی ترسیل کے دوران مسافروں کو بھی بٹھا لیتے ہیں، جو نہ صرف خطرناک ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث بنتا ہے۔ اس عمل کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

 یہ  بھی پڑھیں :موٹروے پولیس نے بڑی شاہراہوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ جانوروں کی ترسیل کے لیے مخصوص کمرشل گاڑیوں کا استعمال کیا جائے اور ان میں کسی بھی صورت اضافی سواریوں کو بٹھانے سے گریز کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور حفاظتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں شاہراہوں پر حادثات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ہہ بھی پڑھیں :پنجاب شدید دھندکی لپیٹ میں، موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی 

حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر محفوظ سفری طریقوں سے اجتناب کریں اور صرف منظور شدہ اور محفوظ ٹرانسپورٹ ذرائع استعمال کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو خطرات سے بچایا جا سکے۔

editor

Related Articles