امریکہ ، دو لڑاکا طیارے ائیر شو کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ، پائلٹس محفوظ

امریکہ ، دو لڑاکا طیارے ائیر شو کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ، پائلٹس محفوظ

امریکہ میں ایک ائیر شو کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں امریکی نیوی کے دو لڑاکا طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو میں ہونے والے ائیر شو کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی نیوی کے دو لڑاکا طیارے ایک فضائی مظاہرے کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔ ٹکراؤ کے بعد دونوں طیارے زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں شامل طیارے ای اے اٹھارہ جی گرولر تھے۔ واقعہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں میں موجود چاروں پائلٹس نے بروقت ایمرجنسی ایجیکٹ کر لیا جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا کو ایک اور بڑا دھچکا، کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles