آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب، اندرونِ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر بالائی اضلاع میں بھی کہیں کہیں بارش اور آندھی چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جار ی

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے خبرد ار کر دیا

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں گرم اور مرطوب موسم متوقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں بھی شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے

editor

Related Articles